loading...
Home / Urdu Post / پٹھوں کی مضبوطی کیلئے مفید ترین غذا

پٹھوں کی مضبوطی کیلئے مفید ترین غذا

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سائنسی جریدے بائیولوجیکل کیمسٹری کی اشاعت میں امریکی تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا ہےکہ پھلوں میں موجود قدرتی مرکبات پٹھوں کے نقصان کی روک تھام کر سکتے ہیں۔عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری ایک عام مسئلہ ہے،

لیکن ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔آئیوا یونیورسٹی کے طبی ماہرین کو سیب اور ٹماٹر میں ایک مرکب ملا ہے،جو عمر بڑھنے کے ذمہ دار پروٹین کی سرگرمیوں کو روک سکتا ہے۔تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز نے کہا کہ دو ماہ تک سیب اور ٹماٹر کے استعمال سے بوڑھے افراد کے پٹھوں کو ناکارہ یا ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے آیونیورسٹی کے شعبہ انٹرنل میڈیسن سے وابستہ محقق ایڈمز کے مطابق سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا کیمیکل ارسولک ایسڈ اور سبز ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاءٹوماٹیڈائن پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور عضلات کی کمی کو روکتا ہے۔محققین نے اپنی تحقیقات کو انسانی طبی ٹیسٹ میں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بالاآخر ممکنہ طور پر پٹھوں کی مضبوطی کی ادویات کی نئی رینج متعارف ہو سکتی ہے

About admin

Check Also

گھر کے کونوں میں ایک چمچ نمک چھڑکیں پھردیکھیں

ہر گھر میں نمک، کالی مرچ اور لیموں تو ہوتے ہی ہیں مگر کیا آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *