Breaking News
loading...
Home / Urdu Post / صحت کے لیے سبز چائے بہتر ہے یا سیاہ چائے ؟

صحت کے لیے سبز چائے بہتر ہے یا سیاہ چائے ؟

 اگر طبی فوائد کی بات کی جائے تو سبزچائے کو زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے مگر کیا یہ واقعی صحیح ہے؟۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ چائے سیاہ ہو یا سبز، صحت کے لیے یہ دونوں ہی بہتر مشروب ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہسبز ہو یا سیاہ یا سفید چائے، یہ مشروب ایک ہی طرح کے پتوں سے بنتا ہے، بس ان میں فرق بنانے کے طریقہ کار کا ہوتا ہے۔سیاہ چائے کی پتیوں کو آکسائیڈئز کرکے گہرے رنگ کا کیا جاتا ہے جبکہ سبز چائے کی پتی کو بھاپ دے کر آکسائیڈئز ہونے سے بچایا جاتا ہے جس سے اس کا سبز رنگ اور ذائقہ برقرار رہتا ہے۔

یہ فرق کیمیائی طور پر ان کو مختلف بناتی ہے مگر ان میں پولی فینولز نامی جز موجود ہوتا ہے تاہم سبز چائے میں اس کی شرح سیاہ چائے کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق سبز چائے میں موجود یہ جز خون اور جگر میں جذب ہوکر جگر کے کاربوہائیڈریٹس چربی اور پروٹین کو پراسیس کرنے کے عمل میں بہتری لاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں سیاہ چائے میں موجود یہ جز جذب ہونے کے لیے بہت زیادہ ہوتا ہے اور آنتوں میں موجود رہتا ہے اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سیاہ چائے کے صحت پر اثرات سبز چائے جیسے ہی مرتب ہوتے ہیں

حالانکہ یہ دوران خون میں جذب بھی نہیں ہوتی۔تو سبز ہو یا سیاہ چائے، یہ دونوں مشروب صحت کے لیے فائدہ مند ہے تاہم یہ فائدہ چینی کے بغیر ہی ممکن ہوتا ہے جبکہ دودھ کے ساتھ اس میں کچھ کمی آجاتی ہے مگر پھر بھی فائدہ ہوتا ہے۔

 

About admin

Check Also

آج ہی بازار سے پچاس روپے کا یہ پیکٹ ایک گلاس پانی میں حل کریں، پھولا ہوا پیٹ ایسے ختم جیسے غبارے سے ہوا نکل گئی ہو

اگر تو آپ کی توند نکل آئے تو یقیناً شخصیت کا سارا تاثر خراب ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *