loading...
Home / Urdu Post / دنیا کی سب سے خوبصورت نرس جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا ،

دنیا کی سب سے خوبصورت نرس جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا ،

تائیوان کی ایک نرس نے سوشل میڈیا پر ایسا تہلکہ برپا کر رکھا ہے کہ ہر شخص بیمار ہو کر اس سے علاج کروانے کا سوچنے لگے۔ آئی بی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 23سالہ کیرینا لین نامی یہ لڑکی تائیوان کے ایک ہسپتال میں کل وقتی نرس ہے لیکن فارغ وقت میں ماڈلنگ بھی کرتی ہے۔وہ اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہے جہاں لاکھوں لوگوں کو اس نے اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے اور اب صارفین نے اسے دنیا کی پرکشش ترین لڑکی کا خطاب بھی دے ڈالا ہے۔رپورٹ کے مطابق کیرینا نے اب تک اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر صرف 65تصاویر پوسٹ کی ہیں اور اسے 2لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔ یہاں اس نے تھائی لینڈ کے ساحل پر چھٹیوں کے دوران لی گئی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں اور اپنے فوٹوشوٹس کی بھی۔ جن میں سے اکثر نیم برہنہ حالت میں بنائی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں اس کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے وہیں کچھ لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں جنہیں وہ برابر جواب دیتی ہے۔ جب ایک صارف نے اس پر تنقید کی کہ نرس ہوتے ہوئے ماڈلنگ کیوں کرتی ہو تو اس نے جواب دیا کہ ”میں وہ کرتی ہوں جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔ میں خود کو بہت خاص نہیں سمجھتی، میں عامیانہ زندگی گزار رہی ہوں اور خود کو اسی طرح دنیا کے سامنے پیش کرتی ہوں جیسی میں ہوں۔“

About admin

Check Also

گھر کے کونوں میں ایک چمچ نمک چھڑکیں پھردیکھیں

ہر گھر میں نمک، کالی مرچ اور لیموں تو ہوتے ہی ہیں مگر کیا آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *