loading...
Home / Urdu Post / اس دلہن نے کیا قدرتی چیز پی پی کر صرف 3 ماہ میں 15 کلو وزن کم کرلیا؟ جان کر آپ بھی اس کام پر لگ جائیں گے

اس دلہن نے کیا قدرتی چیز پی پی کر صرف 3 ماہ میں 15 کلو وزن کم کرلیا؟ جان کر آپ بھی اس کام پر لگ جائیں گے

اس دلہن نے کیا قدرتی چیز پی پی کر صرف 3 ماہ میں 15 کلو وزن کم کرلیا؟ جان کر آپ بھی اس کام پر لگ جائیں گے
وزن کم کرنے کے لئے آپ نے بہت سے نسخوں کے بارے میں سنا ہو گا لیکن شاید کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کہ ناریل کے پانی سے بھی موٹاپے کو بھگایا جا سکتا ہے۔ یہ انوکھا دعوٰی ایک بھارتی لڑکی نے کیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اس نے اپنے وزن کو ناریل کے پانی سے بہت مختصر وقت میں کم کر لیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 25 سالہ نرکشا پانڈے کا وزن شادی کے بعد تقریباً 70 کلوگرام ہوگیا تھا لیکن بعدازاں انہوں نے ساڑھے تین ماہ میں 15 کلوگرام کی کمی کی ہے۔ نرکشا کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونے سے قبل ناریل کے پانی کا استعمال ان کے لئے بہت مفید ثابت ہو اہے لیکن انہوں نے دیگر اوقات کے کھانے میں بھی بڑی تبدیلیاں کیں۔

اس دلہن نے کیا قدرتی چیز پی پی کر صرف 3 ماہ میں 15 کلو وزن کم کرلیا؟ جان کر آپ بھی اس کام پر لگ جائیں گے

اپنے دن بھر کے کھانے اور ورزش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح کے وقت ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ڈال کر پیتی تھیں۔ اس کے بعد ناشتے میں دلیہ اور سیب کھاتی تھیں جبکہ دوپہر کے وقت ایک روٹی اور اس کے ساتھ دال یا سبزی کھاتی تھیں۔ سہ پہر کے وقت وہ پھل اور بادام کی پانچ گریاںکھاتی تھیں جبکہ رات کے وقت سونے سے قبل 100 ملی لٹر ناریل کا پانی پیتی تھیں۔

نرکشا کہتی ہیں کہ وہ روزانہ تقریباً 3 کلومیٹر واک بھی کرتی تھیں جس کے علاوہ تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے سائیکل چلاتی تھیں اور 15 منٹ کے لئے یوگا بھی کرتی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر کا پکا ہوا کھانا، بازاری کھانے سے مکمل پرہیز اور کھانے کے فوری بعد سونے سے پرہیز کرنا بھی ان کے لئے بہت مددگار ثابت ہوا۔

About admin

Check Also

گھر کے کونوں میں ایک چمچ نمک چھڑکیں پھردیکھیں

ہر گھر میں نمک، کالی مرچ اور لیموں تو ہوتے ہی ہیں مگر کیا آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *